بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذوال کرانے کی کوشش بھی جاری ہے۔ اسی درمیان بیدر ضلع کے بی جے پی پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد نے پارٹی کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ریزرویشن ختم کیے جانے کے فیصلے سے ناراض ہو کر اپنے ضلع سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے بیدر ضلع سکریٹری محمد تحسین احمد ناگوری چٹگو پہ نے بی جے پی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے استعفیٰ نامہ پارٹی کے ضلع صدر شیوانند منٹھا لکر اور اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر کو بذریعہ واٹس ایپ بھیج دیا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی جانب سے پچھلے دنوں کابینہ میں مسلمانوں کو 2B کے تحت دیے جانے والے چار فیصد تحفظات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے دل برداشتہ ہو کر میں پارٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے استعفی کو قبول کرنے کی گزارش کی ہے۔