بیدر:کہتے ہیں کہ اگر حوصلے بلند ہو تو کامیابی کی راہ آسان ہو جاتی ہے ۔محنت کرنےوالوں کے لئے راہ منزل بھی آسانی سے مل جاتی ہے اس کی ایک عمدہ مثال ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے چھوٹے سے گاؤں بگدل کی ہے جہاں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ پورے گاوں کا نام روشن کیاہے۔ Mohammad Adnan Sami From Bidar Qualify For Neet With Great Marks
ضلع بیدر کے چھوٹے سے گاؤں بگدلے کے رہنے والے محمد عدنان سمیع نیٹ 2022 میں 519 نمبرات حاصل کرکے ملت کا نام روشن کیا ہے۔ان کی اس کامیابی پر گاوں والوں میں خوشی کی لہر ہے۔
محمد عدنان سمیع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری تعلیم پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک سرکاری اردو میڈیم اسکول بگدل ہی میں ہوئی ۔ بارہویں جماعت کی تعلیم کے لئے بیدرشہر کا معروف تعلیمی ادارہ وزڈم کالج میں داخلہ لیا۔وہاں سے بارہویں جماعت پاس کیا،