اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi: مودی نے بنگلور کے نوجوان پینٹر کی تعریف کی - PM Modi

وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے کہ تخلیقی میدان میں نوجوانوں کی لگن اور محنت کو دیکھناانتہائی خوشگوار ہے۔ اس نے اسٹیون کی تعریف کی اور لکھا کہ آپ کی پینٹنگ سے آپ میں چیزوں کوگہرائی سے تجربہ کرنے کی صلاحیت کاپتہ چلتا ہے۔ آپ نے جس باریکی سے لطیف تاثرات کو کینواس پر اتارا ہے، اسے دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔

مودی
مودی

By

Published : Aug 26, 2021, 10:57 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلور کے طالب علم اسٹیون ہیرس کو خط لکھ کران کے ذریعہ بنائی گئی پینٹنگ کی تعریف کی ہے۔

درحقیقت اس 20 سالہ ابھرتے ہوئے فنکار نے ایک خط کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگزبناکر انہیں بھیجی تھی۔ اس کے جواب میں مسٹر مودی نے خط لکھ کر اسٹیون کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے کہ تخلیقی میدان میں نوجوانوں کی لگن اور محنت کو دیکھناانتہائی خوشگوار ہے۔ اس نے اسٹیون کی تعریف کی اور لکھا کہ آپ کی پینٹنگ سے آپ میں چیزوں کوگہرائی سے تجربہ کرنے کی صلاحیت کاپتہ چلتا ہے۔ آپ نے جس باریکی سے لطیف تاثرات کو کینواس پر اتارا ہے، اسے دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔

ساتھ ہی اس خط میں وزیر اعظم مودی نے اسٹیون کے خیالات کی بھی تعریف کی ہے۔ موجودہ وقت میں لوگوں کی اچھی صحت اور خیریت کے تعلق سے اسٹیون کے خیالات کی وزیراعظم نے تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، "ویکسینیشن مہم، نظم و ضبط اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی مشترکہ کوششیں اس وبا کے خلاف ہماری لڑائی کو مضبوط کر رہی ہیں۔"

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ معاشرے میں مثبتیت پھیلانے کے لیے اسٹیون کی کوششیں دوسروں کو بھی متاثر کریں گی۔

اس سے قبل اسٹیون نے وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے پینٹنگ کر رہے ہیں اور مختلف سطحوں پر 100 سے زائد ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ اسٹیون نے وزیر اعظم مودی کو اپنا انسپریشن بتایا ہے۔ ساتھ ہی اسٹیون نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی ویکسینیشن مہم کی بھی تعریف کی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details