نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر کورونا متاثرین کے کنبوں کے بچوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایسے بچوں کی مدد کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ انہیں کرناٹک کی چھوٹی سے پرتیکشا کی مدد ضرور کرنی چاہیے۔ Rahul Gandhi Slams Modi
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے کرناٹک کے تھانڈوپورہ میں کورونا سے متاثرہ کنبوں کے ارکان کے مسائل سنے ۔ اس دوران پرتیکشا نامی ایک چھوٹی بچی نے انہیں بتایا کہ اس کے والد کی موت کورونا سے ہوگئی تھی اور اس کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔
کانگریس کے لیڈر نے ٹویٹ کرکے مودی سے اس لڑکی کی مدد کرنے کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم جی، پرتیکشا کی بات سنیں، جس نے بی جے پی حکومت کی کووڈ بدانتظامی کی وجہ سے اپنے والد کو کھو دیا۔ وہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے اور کنبہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کررہی ہے۔"