اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi inaugurates Shivamogga airport مودی نے شیوموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا - Shimoga Airport

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیموگا میں نئے ہوائی اڈے سمیت 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے وزیر اعلی بسواراج بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی موجودگی میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نئے ہوائی اڈے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ Modi inaugurates Shivamogga airport

pm modi inaugurates shivamogga airport
مودی نے شیوموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 27, 2023, 2:47 PM IST

Updated : Feb 27, 2023, 3:43 PM IST

ویڈیو

شیموگا: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں شیموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ اس دوران ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ آج ایک بار پھر مجھے کرناٹک کی ترقی سے متعلق ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا ہے۔

شیموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ بہت ہی شاندار اور خوبصورت ہے۔ ہوائی اڈے کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ یہ صرف ایک ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ یہ اس خطے کے نوجوانوں کے خوابوں کے نئے سفر کی مہم ہے۔ آج شیموگا کو اپنا ایئرپورٹ مل گیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے زیر التوا مطالبہ تھا، آج وہ پورا ہو گیا ہے۔

بتادیں کہ یہ تقریب کرناٹک بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ شیموگا چار بار وزیر اعلیٰ رہنے والے یدیورپا کا آبائی ضلع ہے۔ نیا ہوائی اڈہ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل عمارت فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھال سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسٹریدی یورپا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم شیوموگا سے بیلگاوی جائیں گے اور وہاں پی ایم کسان کے تحتتقریباً 16000کروڑ روپے کی 13ویں قسط جاری کریں گے اور2700 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اورافتتاح کریں گے۔
حکام کے مطابق ہوائی اڈے سے شیموگا اور کرناٹک کے ملناڈ علاقے کے دیگر پڑوسی علاقوں سے رابطے اور رسائی کو بہتر بنانے کی امید ہے۔ شیموگا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ بی وائے راگھویندر نے کہاکہ اس سے انڈسٹریز بالخصوص آئی ٹی، سیاحت، ڈیری کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ ریاستی حکومت شیموگا ہوائی اڈے کا انتظام KSIDC کے ذریعے کرے گی۔ کرناٹک کا پہلا ہوائی اڈہ جس کی دیکھ بھال ریاستی حکومت کرے گی اور اسے مرکزی شہری ہوا بازی کی وزارت چلائے گی۔'
حکام کے مطابق ایک نجی آپریٹر کی جانب سے مارچ سے کمرشل آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔ اس کے افتتاح سے پہلے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے شیموگا ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں اور نجی ہوائی جہازوں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔ ڈی جی سی اے کی اجازت کے بعد، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ آزمائشی بنیادوں پر 22 فروری کو ہوائی اڈے پر اترا۔ امید ہے کہ ہوائی اڈے سے شیموگا، چکمگلورو اور ہاسن کے ملناڈ اضلاع میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔'
واضح رہے کہ رواں برس اپریل یا مئی میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے مسلسل مرکزی وزرا ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ بھی ریاست کا دورہ کرچکے ہیں۔

پی ایم مودی اس دورے کے دوران دو ریلوے پروجیکٹوں، شکاری پورہ، رانے بینور نئی ریلوے لائن اور کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ شیموگا-شکاری پورہ-رانے بینور نئی ریلوے لائن 990 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور بنگلورو-ممبئی مین لائن کے ساتھ ملناڈ علاقے کو بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 27, 2023, 3:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details