ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سینیئر کانگریس رہنما چنا ریڈی پاٹل نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے تحقیقیات کیا جانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومت کانگریسیوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے کی جانے والی چھاپہ ماری اس سے پہلے بھی کیے جاچکی ہے، مگر ریاست میں ہونے جا رہے ضمنی انتخابات سے عین قبل پھر سے سی بی آئی کی جانب سے چھاپے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے اشارے پر ہو رہے ہیں۔