ملک بھر میں آئندہ 12 ستمبر کو نیٹ کا امتحان منعقد ہوا جبکہ آج کرناٹک کے یادگیر میں مشقی ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر دروازہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کی جانب صبا کالج میں یہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
نیٹ کا امتحان دینے والے 60 طالب علموں نے مشقی ٹیسٹ میں شرکت کی۔ نیٹ کے اس مشقی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلبا میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی رہی۔
مشقی ٹیسٹ میں حصہ لینے والی ایک طالبہ سندھ ایرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس مشقی ٹیسٹ سے ہمیں آئندہ ہفتے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے نیٹ امتحان میں کافی مدد ملے گی'۔ حلیمہ کوثر، جو شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کی طالبہ ہیں نے کہا کہ 'ہم مسجد صدر دروازہ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے اس مشقی ٹیسٹ کا انعقاد کیا '۔ طالبہ سیدہ نیہا سلطانہ نے کہا کہ 'ہمیں اس ٹیسٹ میں شرکت کرکے کافی مسرت ہوئی اور ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے'۔