اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahim Khan took oath بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا - کرناٹک خبر

کرناٹک حکومت میں آج کابینہ کی پہلی توسیع ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی کابینہ میں 24 نئے ایم ایل اے کو جگہ دی ہے۔ ان میں ضلع بیدر سے کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان بھی شامل ہیں۔

رحیم خان نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا
رحیم خان نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا

By

Published : May 27, 2023, 2:14 PM IST

کرناٹک:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان، جنہوں نے حال ہی میں کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، نے ہفتہ کو سدارامیا حکومت میں کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے راج بھون میں منعقد ہوئی۔ رحیم خان جو دو سری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے نے جے ڈی (ایس) کے امیدوار سوریہ کانت ناگامرپلی کو 10,780 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر شاندار جیت حاصل کی۔ انتخابات میں ان کی جیت نے خطے میں کانگریس پارٹی کی پوزیشن مضبوط کی۔ وہ ان 24 کانگریس ارکان اسمبلی کی فہرست میں ہو گئے جنہوں نے نو منتخب کرناٹک حکومت میں کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے نو مسلم نمائندوں نے جیت حاصل کی تھی،حلانکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 15 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتا رے گئے تھے، جب کہ جنتا دل (سیکولر) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بالترتیب 21 اور 15 مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 11 مسلم امیدوار کھڑے کئے تھے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے دو مسلم امیدواروں کو انتخابات کے میدان میں اتارا تھا۔

مزید پڑھیں:MLA From Bidar East Rahim Khan : رکن اسمبلی رحیم خان نے جامع مسجد بیدر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ کیا
کامیاب ہونے والے مسلم ارکان اسمبلی میں بی زیڈ ضمیر احمد خان، جو چامراج پیٹ سے پانچ دفعہ رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہو چکے ہیں، انہیں پہلے ہی دن کابینہ وزیر کے طور پر شامل کیا گیا تھا جب کانگریس رہنما سدارامیا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details