بیدر:کرناٹک کےبیدر جنوب سے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے کھاتوں میں معاوضے کی رقم فوری طور پر جمع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوںنے اپنے دورے کے دوران کسانوں سے بھی بات چیت کی۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں غیرموسمی بارش اور ژالہ باری کے سبب تباہ ہوئی فصلوں کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف دیہاتوں کے کھیتوں کا دورہ کیا، آم، ٹماٹر، مکئی سمیت مختلف فصلوں کو دیکھااور کسانوں سے بات چیت کی ۔
انہوں نے کہا کہ دو دن تک میں نے تقریباً ہر گاؤں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا اور فصل کے نقصان کا مشاہدہ کیا۔ جس فصل کی دو دن میں کٹائی ہونی تھی مگر اچانک غیرموسمی بارش کی وجہ سے وہ مکمل طور پر برباد ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر، جوار، گندم، مکئی، آم سمیت کئی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور نے برسر اقتدار حکومت سے زرعی فصلوں کے لئے 25 ہزار فی ایکڑ باغبانی کی فصلوں کے لئے 50 ہزار فی ایکڑ۔ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔