بنگلورو: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں امام احمد رضا موومنٹ و لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شہر کے سینٹ زیویرس پی یو و ڈگری کالج میں بڑے پیمانے پر مشن جسٹس کے عنوان سے ایک قانونی بیداری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔ لوگوں نے اس بیداری ورکشاپ کی سراہنا کی۔
اس موقعے پر مشن جسٹس کے جوائنٹ کنوینر مولانا ظہیر الدین قادری و ورکشاپ کے ٹرینر حضرات ایڈووکیٹ انور علی و ایڈووکیٹ صدام حسین نے مذکورہ ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مولانا ظہیر الدین قادری نے کہا کہ ملک کا باشندہ ہونے کی حیثیت سے یہ ہم سبھی پر لازمی ہے کہ ہم اس کے قوانین کی بنیادی جانکاری رکھیں۔ یہ جانکاری مختلف حالات میں مددگار ثابت ہوگی۔ تعلیمی ادارہ سینٹ کزیویرس کے سیکرٹری سید عبد الصابر و پرنسیپل گایتری نے مشن جسٹس و سماجی تنظیمیں امام احمد رضا موومنٹ و لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے طلباء و طالبات کو اچھی معلومات فراہم ہوئیں۔