اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچہ زخمی - آوارہ کتے

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں لوگوں پر کتوں کے حملے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، مقامی لوگوں نے انتطامیہ پر اس جانب کوئی توجہ نہیں دینے کا الزام لگایا ہے۔

آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچہ زخمی

By

Published : May 31, 2019, 11:46 PM IST

شہر کے زبیر کالونی میں ایک معصوم بچہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہاتھا کہ اچانک ایک آوارہ کتنے نے کاٹ کر اسے زخمی کردیا۔جس کے بعد متاثرہ بچے کے گھروالوں نے اسے علاج کے لیے سرکاری اسپتال داخل کیا۔

آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچہ زخمی

متاثرہ بچے کا نام محمد فیصل ہے، فیصل کے والد کا کہنا ہے کہ شہر میں دن بہ دن آروارہ کتوں کے حملے بڑھتے جارہے ہیں جس کی زمہ دار صرف شہری انتظامیہ ہے ۔

فیصل کے والد کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس قبل بھی متعدد بچوں پر آوارہ کتوں نے جان لیوا حملہ کیا ہے اور اگر اب انتظامیہ ان کتوں کو پکڑنے میں کسی قسم کی کاہلی کرتی ہے تو وہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے

حالانکہ شہر کی عوام نے میونسپل کارپوریشن کی اس مسلۓ کی جانب توجہ مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن اس بعد بھی انتظامیہ اپنی بے حسی سے بعض نہیں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details