اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: وزیر پربھو چوہان کی ویکسینیشن کے تعلق سے عوام سے اپیل

پربھو چوہان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ویکسینیشن سنٹر پر جا کر ویکسین لیں اور کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

یادگیر: وزیر پربھو چوہان کی ویکسینیشن کے تعلق سے عوام سے اپل
یادگیر: وزیر پربھو چوہان کی ویکسینیشن کے تعلق سے عوام سے اپل

By

Published : Jun 13, 2021, 10:57 AM IST

ریاست کرنا ٹک کے ضلع یادگیر میں وزیر پربھو چوہان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، محکمہ ہیلتھ کے عہدیدار اور ملازمین، آنگن واڑی ورکرز، آشا کارکنان، محکمہ پولیس، فائر فورسز ملازمین صحافیوں کے بشمول کووڈ فرنٹ لائن کو کورونا ویکیسن کی خوراک دی جارہی ہے۔ بیدر میں یہ مہم نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 جون سے 18 سال سے زیادہ کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیدر میں کل کورونا کے 30 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جس کو ملا کر اب تک بیدر میں 24050 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔جس میں 23544 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

پربھو چوہان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ویکسینیشن سنٹر پر جا کر ویکسین لیں اور کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ ساتھ ہی ماسک لگائیں سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details