بیدر:مویشی پالن کے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی پربھو چوہان نے اوراد(بی) پبلک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول جنرل وارڈ، بلڈ بنک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات کی تقسیم کے میڈیکل روم کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی تقسیم کے نظام کا مشاہدہ کیا۔ وزیر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں، تیمارداروں سے بات کی اور طبی و نیم طبی عملہ، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ Prabhu Chauhan Reviews Health Facilities at Aurad Hospital Bidar
وزیر پربھو چوہان اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ سے اس وقت ناراض ہوگئے جب عوام نے کچھ ڈاکٹروں اور بلڈ بینک کے خلاف شکایات سنیں۔ پربھو چوہان نے کہا کہ ’’ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو مناسب طریقے سے جواب دیا جانا چاہئے، اچھا علاج انکا حق ہے۔ نیز ہسپتال کے کمروں اور بستروں کو صاف رکھا جائے۔‘‘ وزیر نے متنبہ کیا کہ ’’اگر علاج دستیاب ہے تو بھی کسی دوسرے اسپتال کو ریفر کرنے، دوائی کے لیے پرائیویٹ فارمیسی بھیجنے یا کسی اور وجہ سے مریض کو نظر انداز کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘‘ Minister Prabhu Chauhan Bidar Hospital Visit