بنگلور: وزیر اعلیٰ سدرامیہ کے پالیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد کی سرپرستی میں منسٹر فار ایجوکیشن مدھو ببگارپا سے شہر کے سرکردہ افراد کی ایک اہم میٹنگ کے دوران انجمن ترقی اردو کرناٹک کو مدعو کیا گیا تھا کہ ریاست میں اردو اسکولوں کے متعلق مسائل کو سنا جائے. اس موقع پر انجمن ترقی اردو کے وفد نے وزیر برائے تعلیم مدھو ببگارپا کے سامنے سنگین شکایات رکھے کہ نہ صرف انفراسٹرکچر بلکہ بنیادی سہولیات تک کے نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں سرکاری و اردو اسکولس بند ہوچکے ہیں.
اس سلسلے میں انجمن ترقی اردو کے ریاستی جنرل سیکرٹری عبید اللہ شریف نے کہا کہ سرکاری و اردو اسکولوں کی خستہ و بدحالی کی وجہ سے غریب بچوں کے ڈراپ آوٹ کی شرح میں بھاری اضافہ ہورہا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے. عبید اللہ شریف نے بتایا کہ وزیر مدھو ببگارپا نے انہیں تیقن دلایا کہ ریاست بھر کے سرکاری و اردو اسکولوں کے مسائل کو حل. کرنے کے تئیں جلد اقدامات اٹھائیے جائینگے.
Infrastructure in Govt Urdu Schools سرکاری اردو سکولوں کی خستہ حالی کو دور کرے حکومت، انجمن ترقی اردو
وزیر اعلیٰ سدرامیہ کے پالیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد کی سرپرستی میں منسٹر فار ایجوکیشن مدھو ببگارپا سے شہر کے سرکردہ افراد کی ایک اہم میٹنگ کے دوران انجمن ترقی اردو کرناٹک کو مدعو کیا گیا تھا۔ Minister for Education Assures Anjuman e Taraqi Urdu delegation of Developing Infrastructure in Govt Urdu Schools
Etv Bharat
Published : Sep 8, 2023, 7:36 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Dutch Vlogger Harassed In Bengaluru بنگلورو میں ڈچ یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا تاجر گرفتار
عبید اللہ نے مزید کہا کہ وزیر مدھو بنگارپا نے انہیں اس بات کا تیقن دلایا ہے کہ گزشتہ بجٹ میں اقلیتی اسکولوں کی ترقی جے کاموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے جس کے استعمال سے سرکاری اردو اسکولوں کے انفراسٹرکچر ڈیویلپمینٹ کے کام کئے جائیں گے۔