ریاست کرناٹک میں ہونے والے کارپوریشن انتخابات کے پیش سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے امیدوراوں کے حق میں ووٹوں کے حصول کے لیے جد و جہد کر تے نظر آرہے ہیں۔
اُدھر، مذکورہ انتخابات کے پیش نظر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ریاست کے ہبلی، دھارواڑ اور گلبرگہ کا دورہ کیا۔
اسدالدین اویسی نے ضلع گلبرگہ کے اسلام آباد کالونی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسلم قیادت کمزور ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کرناٹک کے مسلمانوں کو مختلف طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گلبرگہ میں مسلم قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے ایم آئی ایم نے گذشتہ تین ماہ قبل گلبرگہ شمال سے الیاس سیٹھ کو رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر مقرر کیا ہے۔