بنگلورو: عالمی سطح کے شہرت یافتہ ڈاکٹر کفیل خان ان دنوں بنگلورو کے دورے پر ہیں جہاں وہ شہر کے مشہور تعلیمی داراہ فیلکن کالج پہنچے اور طلباء کو خطاب کرتے کہاکہ نیک عمل پر چلنے کی کوشش کریں گے کامیابی ملے گی اور مستقبل میں آگے بڑھنے کی راہ میں درپیش تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر کفیل خان نے 'نییٹ' کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء و طالبات کو رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ صحیح رہنمائی کے ساتھ لگن و مسلسل محنت کریں اور کسی بھی حال میں ہمت نہ ہارتے ہوئے جدوجہد کریں، پھر یقیناً کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔
ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ بھارت میں صحت کا معاملہ افسوسناک ہے کہ یہاں کا انفراسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے جسے کورونا کے سیکنڈ ویو نے بے نقاب کیا تھا جہاں مالدار لوگ بھی آیکسیجن ہوا اور ہسپتال میں بیڈ کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوئے تھے۔