بیدر: ریاست کرناٹک کا ضلع بیدر ایک تاریخی ضلع ہے، یہاں کی تاریخی عمارتوں کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح آتے ہیں، جن کے لئے بس اسٹینڈ ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے جیسی سہولت موجود ہے، لیکن عام لوگوں کی اگر بات کریں تو یہاں سے دیگر ریاستوں کو جانے کے لیے ریل کی سہولت بہت کم ہے، بیدر ضلع سرحدی ضلع ہے اس ضلع کو ریاست تلنگانہ اور ریاست مہراشٹرا کی سرحدیں لگتی ہیں، جس کے سبب ان دو ریاستوں سے عوام کا آنا جانا لگا رہتا ہے، لیکن ریل سے سفر کرنے والے مسافرین کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حیدرآباد انٹر سٹی ٹرین شروع کی گئی ہے، یہ انٹر سٹی ٹرین مقررہ وقت پر بیدر سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہورہی ہے، لیکن یہ ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہورہی ہے اس لیے کئی تاجروں، مریضوں اور دیگر شہریوں کو نامپلی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا، اگر ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے بجائے حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوتی ہے، تو اس سے بہت سے لوگوں کے لیے فائدہ ہوگا۔
اس کے علاوہ پورنا حیدرآباد اور اورنگ آباد حیدرآباد ٹرین بھی شروع کی گئی ہے، لیکن اس ٹرین میں جنرل کوچ بوگی کی تعداد بہت کم ہے، جس کی وجہ سے بیدر کے شہریوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے، اس لیے جنرل کوچ کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔