اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو اکیڈمی کی تشکیل کے لیے وزیر اعلیٰ کو یادداشت پیش - کرناٹک نیوز

ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں کلیان کرناٹک اتسو کے دوران آئے وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کو حیدرآباد سوشیل جاگرتی فورم کے جانب سے کرناٹک اردو اکیڈمی کو فوری تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کو یادداشت پیش کیا گیا۔

memorandum to the chief minister b s yediyurappa for urdu academy in karnataka
اردو اکیڈمی کی تشکیل کے لیے وزیر اعلیٰ کو یادداشت پیش

By

Published : Sep 18, 2020, 11:02 PM IST

اس دوران حیدرآباد کرناٹک سوشیل جاگرتی فورم کے صدر سجاد علی رانجولی بتایا، 'پچھلے ایک سال سے کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل نہیں کی گئی۔

جس کے نتیجہ میں اکیڈمی کی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئیں ہیں۔ کرناٹک اردو اکیڈمی اردو زبان و ادب اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے، لیکن اس کی تشکیل نہ ہونے کے نتیجہ میں اردو زبان و ادب کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:

سقوط حیدرآباد: نظام کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

اس لئے جلد سے جلد کرناٹک اردو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کے لئے یادداشت پیش کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details