ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقلیتی مورچہ سکریٹری ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کو کابینہ میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر کی ترقی کے لیے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کو کابینہ میں شامل کرکے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کریں۔
ریاض احمد نے مزید کہا کہ کا یادگیر کو ضلع کا درجہ حاصل ہوئے دس برس ہوگیا ہے لیکن، آج تک یادگیر میں وہ سہولت نہیں جو ایک ضلعے کو مہیا کرائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں سب سے بڑا مسئلہ اعلیٰ تعلیم اورصحت کا ہے، دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے گلبرگہ اور دوسرے مقامات کا رخ کرتے ہیں، جبکہ کوئی بھی دواخانہ یا ہسپتال ایسا نہیں ہے جو چوبیس گھنٹے اپنی حدمات دیتا ہو۔