اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehmood Madani بھارت سے نفرت رخصت ہوکر رہ گی، مولانا محمود مدنی

بنگلور میں جمعیت علماء کرناٹک کی جانب سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی.

بھارت سے نفرت رخصت ہوکر رہ گی، مولانا محمود مدنی
بھارت سے نفرت رخصت ہوکر رہ گی، مولانا محمود مدنی

By

Published : Jun 9, 2023, 6:08 PM IST

بھارت سے نفرت رخصت ہوکر رہ گی، مولانا محمود مدنی

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں جمعیت علما ہند کے صدر مولانا محمد مدنی نے مدارس کے طلباء جنہوں نے جمعیت اوپن اسکول سے 10ویں جماعت میں کامیابی حاصل کی۔انہیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر مولانا محمد مدنی نے کہا کہ ملک سے نفرت رخصت ہوکر رہیگی، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء ایسے علماء تیار کر رہی ہے جو کہ اعلیٰ صلاحیتوں سے لیس ہونگے اور دور حاضر کے چیلنجز کا سامنا کریں گے۔مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہمارا ملک بھارت مختلف مسائل، جیسے سماجی، تعلیمی و سیاسی اعتبارسے جوج رہا ہے، لہذا علماء کرام نہ صرف علم دین بلکہ منستند ٹیچر و دیگر پیشوں سے آراستہ ہوں اور اس بدلتی دنیاں کے چیلنجز کو فیس کریں۔

مولانا محمود مدنی نے علماء کرام کو تاکید کی کہ مقامی زبان سیکھیں اور کوشش کریں کہ ملت اسلامیہ و غیر مسلم برادران کے درمیان موجود دوریوں کو ختم کئے جاسکیں۔ اس موقع پر مولانا سید عاصم نے کہا کہ ادارے کی جانب سے مدارس کے طلباء کو دینی و عصری دونوں ہی علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے، تاکہ وہ خود کفیل بنکر اوروں کو روزگار دینے والے بنیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان خود کفیل بنیں اور ضرورتمندوں کو روزگار دینے والے بنیں. ادارہ چاہتا ہے کہ ملت اسلامیہ کے بچے علوم دین کے علاوہ عصری علوم سے بھی فارغ ہوں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر قوم و ملت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا ہاتھ بٹائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bangalore Police Commissioner علماء کرام کی بنگلور پولیس کمشنر سے ملاقات

یاد رہے کہ کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے انتخابات کے نتائج کے متعلق کہا گیا کہ ریاست کی عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جب کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر نفرت بڑھ رہی ہے، کیا یہ 2024 کے انتخابات کی طرف کوئی سازش ہو سکتی ہے؟۔اس کے جواب میں مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک بھارت سے نفرت رخصت ہوکر رے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details