بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک بھی بے روزگاری کے مسئلے سے دوچار ہے۔ریاست میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔نوجوان بے روزگاری سے انتہائی پریشان ہیں، ان حالات سے نمٹنے کی غرض سے بنگلور کی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر 'کرناٹک جاب فئیر' کا اعلان کیا گیا. یہ جاب فئیر بتاریخ 4 مارچ کو الامین کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں 100 سے زائد کمپنیاں 10،000 سے زائد جاب آفرس لیکر شرکت کریں گی۔
اس سلسلے میں تنظیموں کے ذمہ داران نے بتایا کہ یہ جاب فئیر خصوصاً ریاست کے رورل ایرئاز کے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔روزگار میلہ بلا کسی تفریق دین و مذہب سبھی کے لئے ہوگا. اس سلسلے میں بتایا گیا کہ جاب فئیر سے قبل فروری کے ویک اینڈز پر جاب اسپیرینٹس کے لئے کمیونیکیشن و انٹرویونگ اسکلز سے بھی آراستہ کیا جائے گا تاکہ طلباء باآسانی انٹرویوز کا سامنا کر سکیں.