اردو

urdu

ETV Bharat / state

جاب فیئر میں تقریباً 70 فیصد طلبا کو آفر لیٹرز ملے

ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کے معروف تعلیمی ادارہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت چلنے والے آرٹس، سائنس و کامرس ڈگری کالج کے تقریباً 130 طلبا کو مختلف کمپنیوں میں روزگار ملا ہے۔

متعلقہ فوٹو

By

Published : May 1, 2019, 5:36 AM IST


آج الامین کیمپس میں بڑے پیمانے پر ایک جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 بڑی کمپنیوں کے انسانی وسائل کے اہلکار آئے ہوئے تھے، جن میں کچھ آئی ٹی اور کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے بھی رہے ہیں۔

الامین کالج کے علاوہ شہر کے دیگر کالجز کے طلبا نے بھی اس جاب میلے میں حصہ لیا اور انٹرویو دیا جن میں 70 فیصد طلبا نے اپنی قابلیت کی بنا پر آفر لیٹرز حاصل کیے۔


اس موقع پر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکرٹری سبحان شریف نے کہا کہ 'تحریک الامین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ملت کے نوجوانوں کو نہ صرف عمدہ تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں بلکہ انہیں بہتر روزگار کے بھی مواقع فراہم کریں اور یہ جاب فیئر اسی جہت کی ایک اہم پیشرفت ہے۔

متعلقہ ویڈیو


کالیج کے پرنسپل بی ایم ذاکر کا کہنا تھا کہ 'جن طلبا کو جاب آفر ملے ہیں ان کی شروعاتی سالانہ سیلری پیکیج 3 لاکھ ہے جو کہ ابتداء میں نہایت معقول ہے'۔

کالج کی پلیسمنٹ آفیسر نے بتایا کہ 'کالج میں طلباء کو مجاز و لائق بنانے کے لیے اضافی طور پر موڈیومس سکھائے جاتے ہیں جس سے ان میں ٹیلینٹ بڑھتا ہے اور ان میں خود اعتمادی کا جزبہ بحال ہوتا ہے'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details