ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 5 دسمبر سے انسیفلائٹس Encephalitis virus کی روک تھام کے لیے 1 سے 15 سال کی عمر کے ہر بچے کو ٹیکے لگائے جائینگے، یادگیر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو امریش نائیک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 5 سے 25 دسمبر تک پورے ضلع میں 1 سے 15سال کی عمر کے بچوں کو انسیفلائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن دیں۔وہ ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ (دماغی بخار) ویکسینیشن مہم کے انعقاد سے متعلق ضلعی ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے، یہ بیماری Culex مچھروں سے پھیلتی ہے۔ Vaccination campaign starts from December 5 in Yadgir
انہوں نے ہدایت کی کہ اس عمر کے 100% بچوں کو ویکسین لگائیں کیونکہ ویکسین کا انجیکشن موثر ہے،اس مہم کے تحت ضلع بھر کےاسکولز، آنگن واڑی مراکز،رہائشی اسکولز، ہاسٹلز کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں، والدین، اساتذہ، SDMCs اسکول ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی جائے اور ویکسینیشن کی اہمیت سے انہیں آگاہ کیا جائے،دیہی اور شہری علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے، محکمہ صحت،مختلف محکموں کے افسران، آشا ورکر، آنگن واڑی کے عملے اور ہیلتھ ورکرس آپس میں میں تال میل سے کام کریں اور مہم کو کامیاب بنائیں، انہوں نے یہ تجویز دی کہ گاؤں کے پنچایت کے مطابق مناسب بیداری پیدا کی جائے اور 1 سے 6 سال اور 6 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو یہ ویکسین لگائی جائے۔ Health Dept Meeting in Yadgir
5 دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی اس مہم کے ایک حصے کے طور پر پہلے ہفتے میں تمام اسکولز میں ویکسینیشن مراکز کا اہتمام کیا جانا چاہیے،اگلے دو ہفتوں میں صحت سے متعلق اداروں، آنگن واڑی مراکز اور دیگر علاقوں میں ویکسینیشن کرائی جائے، اس مہم کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کی جائے ویکسین مہلک بیماری جاپانی انسیفلائٹس (JE) کو روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔