اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: جلسہ بعنوان صحافت اور ہم

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں انجمن محبانِ اردو کے زیر اہتمام جلسہ بعنوان صحافت اور ہم کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

جلسہ بعنوان صحافت اور ہم
جلسہ بعنوان صحافت اور ہم

By

Published : Jul 23, 2021, 5:13 PM IST

جلسہ کا آغاز مولانا محمد نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور ہدیہ نعت فیض المبین قریشی نے پیش کیا، جب کہ برہان الدین اظہر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تعارف پیش کیا۔

جلسہ بعنوان صحافت اور ہم
سابق قانون ساز کونسل رکن تنور چنا ریڈی، لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین بیت المال، وحید میاں نائب صدر بیت المال یادگیر، ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی صدر رابطہ ملت، غلام جیلانی افغان صدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، منصور احمد افغان رکن بلدیہ یادگیر، ناظم احمد سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سٹی میونسپل کونسل نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
کرناٹک :جلسہ بعنوان صحافت اور ہم
ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اردو نے اس اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے موجودہ حالات میں صحافت کو بے باکی کے ساتھ کام کرنے اور سچائی کو عوام کے سامنے لانے کا مشورہ دیا۔
کرناٹک :جلسہ بعنوان صحافت اور ہم


اس موقع پر ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اردو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہم لوگوں یوم صحافت منارہے ہیں اور ہر سال اردو اور کنڑا زبان کے صحافیوں کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کے لئے انہیں تہنیت پیش کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون کہلاتا ہے۔ اس کو مزید مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: یادگیر: بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ اس سال شورا پور تعلقہ کے کلیم فریدی اردو صحافی اور راجو کنڈا صحافی یادگیر کو بہترین صحافی کے طور پر تہنیت پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ یادگیر ضلع کے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف نمائندوں کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details