بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں ہوئی میٹنگ میں چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر مہنتیش بھجنتری نے مشورہ دیا کہ آنگن واڑی مراکز میں آنگن واڑی ہیلپرز مددگار بچوں کے لیے ماں کی طرح ہوتی ہیں، ورکر ایک ٹیچر کے طور پر بچوں کی خدمت کرتی ہے، اس لیے تمام مددگاروں کو آنگن واڑی مراکز کی مسلسل صفائی کرنی چاہیے اور ان کو دھونا چاہیے۔ مستحقین کے لیے کھانے کی اشیاء مناسب طریقے سے پکانا چاہیے انہوں نے آنگن واڑی میں کام کرنے والی آنگن واڑی مددگاروں کی ایک خصوصی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ Anganwadi Centre women Meeting
آنگن واڑی مددگاروں کو خواتین اور اطفال کی ترقی کے محکمہ کے چائلڈ میرج پرہیبیشن ایکٹ، بچوں کے جنسی استحصال ایکٹ، چائلڈ لیبر پرہیبیشن ایکٹ، وومن اینڈ چلڈرن پرہیبیشن ایکٹ اور جہیز پر پابندی کے قانون کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن واڑی مددگاروں یا ان کے آس پاس کی کسی بھی خواتین کو شوہر، سسر یا ساس کی طرف سے ذہنی اور جسمانی تشدد سے اسے بچانے کے لیے گھریلو تشدد کی روک تھام کا ایکٹ موجود ہے۔ اگر کسی بھی خواتین کو اس طرح کی ہراسانی سے پناہ کی ضرورت ہے تو اسے فوری طور پر ہمارے نوٹس میں لائیں تو وہ سوادھار مراکز میں پناہ دیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔