کووڈ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں رکن پارلیمان اومیش جادو، کے کے آر ڈی بی صدر دتاترا پاٹل، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ موجود رہیں۔
رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام طرح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور آکسیجن کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائے گا۔