صحافیوں میں ادویات تقسیم - Using Ayurvedic medicine boosts the immune system
ضلع یادگیر میں محکمہ آیوش کی جانب سے شہر کے تمام صحافیوں میں ادویات تقسیم کی گئی۔
صحافیوں میں ادویات تقسیم
کرناٹک کے ضلع یادگیر کے پریس کلب میں محکمہ آیوش کی جانب سے شہر کے تمام صحافیوں میں ادویات تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ یہ قوت مدافعت کی دوا ہے اس دوا کو ہر عمر کا انسان استعمال کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر منجو ناتھ نے بتایا کہ یہ ایک پوڈر ہے اس کو صبح اور شام ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں اور اس کو گرم پانی میں ڈال کر بھاپ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ دوا بلغم کو کم کرتا ہے۔