اس طرح گلبرگہ محکمہ بہیودی خواتین واطفال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی موجودگی میں ان کے دفتر کے عملہ کو بھی ہومیو پیتھی ادویات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر گلبرگہ ضلع آیوش عہدیدار ڈاکٹر گریجا ایس، یو آیوش علاقائی نوڈل آفیسر ڈاکٹر پردیپ پاٹل ہومیوپیتھی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سمیت راو اور ڈاکٹر ریاض سکو شریک تھے
کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے پولیس عملہ کو ادویات تقسیم - کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں
ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں محکمہ آیوش اور ملک ریڈی ہومیوپیتھی کالج کے اشتراک سے کوویڈ-19 سے بچاؤں کے لیے پولیس عملہ کو ہومیوپیتھی ادویات تقسیم کی گئی۔
![کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے پولیس عملہ کو ادویات تقسیم پولیس عملہ کو ادویات تقسیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7226170-248-7226170-1589650129957.jpg)
پولیس عملہ کو ادویات تقسیم
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ڈاکٹر اور محکمہ پولیس کے لوگ سرگرم ہیں۔ کئی ریاستوں میں پولیس اہلکار کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کئی پولیس اہکاروں کی کورونا کی وجہ سے موت بھی ہو چکی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کچھ ہومیوپیتھی ادویات ہیں جو کورونا سے بچاؤ کرتی ہیں۔ اسی کے پیش نظر محکمہ آیوش کی جانب سے گلبرگہ میں پولیس اہلکاروں کو ہومیوپیتھی ادویات تقسیم کی گئی۔