بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے 100 بیڈس والے ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے لئے ڈاکٹر گر پاد اپانا گمار پلی فاؤنڈیشن بیدر نے پھل، غذا اور ادویات کے کٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ فاؤنڈیشن کے صدر اور بی جے پی ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مسٹر سور یہ کانت نا گمار پلی نے گود لینے والے ٹی بی کے مریضوں کے لئے 6 ماہ کے علاج کے ساتھ ان کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ Medical Kits Distributed Among TB Patients In Bidar Karnataka
Kits Distributed Among TB Patients ٹی بی کے مریضوں میں کٹس کی تقسیم - 100 بیڈس والے ہسپتال
شہر بیدر کے 100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال میں بیدر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر دتی کانت سوامی کی نگرانی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی بی کے مریضوں کے درمیان کٹس تقسیم کیے گئے۔ Kits Distributed Among TB Patients
یہ بھی پڑھیں:Six Kilograms Stone Removed from the Patient ڈاکٹر نے مریضہ کے پیٹ سے چھ کلو وزنی پتھری نکالا
انہوں نے بتایا 2025ء تک بھارت کو اس مرض سے نجات دلانے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی کے خواب کو پورا کر نے کی تمام تر کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رتی کانت سوامی نے سوریا کانت ناگمار پلی کے اس اقدام کی ستائش کی۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی بیدر، تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگاریڈی ، ڈاکٹر سہیل اور دیگر ڈاکٹرس موجود تھے۔ Medical Kits Distributed Among TB Patients In Bidar Karnataka