اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19 کی وجہ سے کرناٹک ۔ مہاراشٹر سرحد پر سخت نگرانی

عالمی وبا کووڈ 19 کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع ضلع الند سے متصل مہارشٹر سرحد پر پولیس کا سخت پہرہ ہے اور لوگوں کی سختی سے چانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

By

Published : Feb 28, 2021, 7:09 PM IST

مہاراشٹر میں ایک بار پھر عالمی وبا کووڈ 19 کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کی وجہ سے گلبرگہ ضلع میں بھی وبا کے پھیلنے کے خدشات پر قد غن لگانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس کارروائی میں الند ضلع کے نمبال گاؤں میں بھی کووڈ 19 کے منفی ہونے کی رپورٹ کے ساتھ سفر کرنے والوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اس تعلق سے افسران کو سخت ہدایات دی گئی ہے۔ مادن ہپر گہ کی پی ایس آئی اندومتی نے پولیس عہدیداروں کو اس معاملے میں سختی برتنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔

نمبال میں قائم کردہ چیک پوسٹ کا دورہ کر کے پولیس کمشنر اندومتی نے کہا کہ مہاراشٹر کی سرحد سے گلبرگہ کی طرف آنے والی ہر موٹرگاڑی کے بارے میں ریکارڈ رکھا جائے کہ وہ کہاں سے آرہے ہیں۔

یلسنگی پرائمری ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان نے معائنہ کر کے اسٹاف کو ہدایت دی کہ وہ مہاراشٹر سے آنے والے ہر ایک شخص کا معانئہ کریں اس کے بعد ہی ان کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details