کرناٹک:بیدر ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے آڈیٹوریم میں موسم گرما کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلیے کئے جانے والے اقدامات پر عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بیدر گویند ریڈی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے کہا کہ موسم گرما کا کا آغاز ہورہا ہے اور عہدیداروں کو احتیاط کرنی چاہئے تاکہ اپریل اور مئی میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔
کمشنر بیدر گویند ریڈی نے متعلقہ تعلقہ تحصیلداروں، تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسرس، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس اور دیگر عہدیداروں سمیت حکام سے رابطہ کیا اور کہا کہ متعلقہ تعلقہ میں میٹنگ کی جائے۔گزشتہ سال ضلع کے کسی بھی تعلقہ میں ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی نہیں ہوئی تھی، اس سال بھی نومبر کے پہلے ہفتے تک اچھی بارش ہونے سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی کی کوئی صورتحال نہیں رہے گی۔ اپنے متعلقہ گرام پنچایتوں میں پی ڈی او اور واٹر مین کو چاہئے کہ وہ صحیح طریقے سے کام کریں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے گاؤں اور گرام پنچایت میں پانی کے مسائل کی فہرست بنائیں اور اس کی ایک کاپی انہیں دیں۔