ریاست کرناٹک کے یادگیر میں مولانا مجیب اسد خطیب و امام مسجد الہدیٰ شاہ پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذی الحجہ مہینہ بڑی عظمت والا مہینہ ہے اور ذی الحجہ کو اس لیے ذی الحجہ کہا جاتا ہے کیوں کہ اس ماہ میں حج والے اعمال ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل عید کے دن جانور کو اللہ کے نام پر ذبح کرنا ہے۔ جانور کی قربانی دینا درحقیقت اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔ جیسا کہ اللہ کے حکم پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو ذبح کرنے کے لیے گردن پر چھری چلائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہر مسلمان کو عید کے دن اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔ مولانا مجیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر مسلمان کو اپنی اور ملک کی خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کی قربانی دینا چاہئے۔