مولانا محمد نوح کا دورہ بیدر بیدر:مولانا محمد نوح نے انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے تحت بیدر ضلع کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران بیدر شہر کے مختلف مکتب فکر کے احباب سے ملاقات کرتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کے مقاصد کو بیان کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ضلع شاخ کے لیے بیدر جنوب سے محمد معین الدین، بھالکی تعلقہ سے محمد نبی اور یوتھ ونگ کے لیے محمد ہدایت کو کنوینیر منتخب کیا گیا ہے۔
مولانا محمد نوح نے مزید کہا کہ دس اگست کو بینگلور میں آن لین ممبر سازی مہم کے لیے ایپ کو لانچ کیا جایے گا۔ مولانا محمد نوح نے مزید کہا کہ یکم ستمبر 2023 سے 15 ستمبر تک انڈین یونین مسلم لیگ کے اضلاع کے ضلعی شاخوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس میں ہر ضلع سے صدر نائب صدر سیکرٹری خازن کے علاوہ اراکین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Bahmani Foundation Day ہم اپنی تاریخ نئی نسل تک پہنچانے میں ناکام
انہوں نے شہریان بیدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے بیدر ضلع شاخ کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر سازی کے لیے کنوینیر سے رابطہ کریں اور ممبر بنیں۔