بنگلور: کرناٹک میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو لیکر چل رہے تنازعہ کے دوران حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق ایک تازہ سرکولر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے سلسلے میں مذکورہ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جایے، لہذا سبھی مذہبی مقامات کے انتظامیہ متعلقہ محکمہ یا افسران سے اندرون 15 یوم لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے اجازت حاصل کریں بصورت ورٹین پرمشن حاصل کریں، بصورت دیگر لاؤڈ-اسپیکرز کو ہٹایا جائیگا.
حکومت کے اس سرکولر کے متعلق بات کرتے ہوئے امارت شریعت کے رکن مولانا مقصود عمران نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ و افسران سے بات ہوئی ہے اور بتایا کہ بہت جلد علماء کرام، دانشوران ملت و قد آور سماجی تنظیموں سے مشورہ کیا جاییگا اور 2 سے 3 دنوں کے اندر ایک حتمی فیصلہ کیا جائیگا، لہذا تب تک فجر کی اذان کے متعلق مساجد کے ذمہ داران حکومت کے سرکولر پر عمل کریں.