اردو

urdu

ETV Bharat / state

عزت و آبرو کی حفاظت ہماری اخلاقی ذمہ داری، مولانا حامد محمد خان

بیدرضلع میں واقع ساہتیہ سنگھ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ جماعت اسلامی ہند کے سابق صدرمولانا حامد محمد خان نے کہا کہاکہ ہمیں عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چایئے۔لوگوں کو اس کے لئے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔Maulana Hamid Mohammad Khan

عزت و آبرو کی حفاظت ہماری اخلاقی ذمہ داری :مولانا حامد محمد خان
عزت و آبرو کی حفاظت ہماری اخلاقی ذمہ داری :مولانا حامد محمد خان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 6:35 PM IST

عزت و آبرو کی حفاظت کریں:مولانا حامد محمد خان

بیدر: جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ریاستی یونٹ کے سابق صدر مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ بنی نوع انسان تمام جانداروں میں بہترین ہے۔ عزت و آبرو کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔وہ بیدر شہر میں کرناٹک ساہتیہ سنگھ میں جماعت اسلامی ہند بیدر یونٹ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کررہے تھے۔

مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ ہر انسان کو زمین پر رہنے کا حق ہے۔اس طرح ایک انسان کو قتل کرنا انسانیت کا قتل ہے۔ اگر آپ ایک شخص کو زندگی عطیہ کرتے ہیں تو یہ گاؤں کو زندگی دینے کے مترادف ہے۔ماں کے پیٹ میں پروان چڑھنے والے بچے کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ انسانی زندگی۔ جنین کا قتل ایک گھناؤنا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں پانچویں سیرت النبی مقابلہ جات پروگرام کا انعقاد کیا گیا

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی جان لینے کی اجازت نہیں ہے۔کسی مذہب میں کوئی جبر نہیں ہے۔ انبیاء صرف خدا کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے ذمہ دار تھے خدا کے پیغام کو قبول کرنے کے لیے کسی پر دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہب نے بھی انسانی اظہار کی آزادی کو اہمیت دی ہے تمام انسان برابر ہیں مذہب، ذات، نسل، رنگ کی بنیاد پر امتیاز قابل قبول نہیں۔ اس کے باوجود مسلمانوںکو اچھوت کے طور پر دیکھا جانا تشویشناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details