مولانا ابوالکلام محی الدین احمد آزاد المعروف ابوالکلام آزاد (پیدائش سنہ 11 نومبر 1888ء - وفات سنہ 22 فروری 1958ء) آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم، بے باک صحافی، مفسر قرآن، معروف عالم دین، کامیاب سیاست داں، نامور ادیب اور ماہر تعلیم تھے۔
گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی آفس میں مولانا ابوالکلام آزاد یوم پیدائش کے ضمن میں یوم تعلیم منایا گیا۔ جس میں ہر ایک کے لیے تعلیم کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی کے صدر جگد یوگتہ دارنے کہا 'مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کی آزادی کے لئے مہاتما گاندھی جی ساتھ مل کر کئ خدمات انجام دئے ہیں'۔