اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Azad English School in Yadgir مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول جہاں ڈراپ آوٹ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں - انگریزی میڈیم کے مدارس

ضلع یادگیر میں کرناٹک حکومت نے ڈراپ آوٹ بچوں کے لیے مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول تعلیمی نظام شروع کیا ہے جہاں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے لیے مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ Maulana Azad English School In Yadgir

مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول جہاں ڈراپ آوٹ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں
مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول جہاں ڈراپ آوٹ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں

By

Published : Dec 19, 2022, 2:16 PM IST

یادگیر: موجودہ دور میں تعلیم ایک تجارت بن گئی ہے۔ بچوں کو تعلیم دلوانا ایک اہم اور پیچیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔ انگریزی میڈیم کے مدارس میں بچوں کو داخل کرنا اور تعلیم دلوانا متوسط طبقے کے لیے ناممکن سی بات ہورہی ہے۔ اسی درمیان ضلع یادگیر میں کرناٹک حکومت نے ڈراپ آوٹ بچوں کے لئے مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول تعلیمی نظام شروع کیا ہے جہاں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے لیے مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ Maulana Azad English School In Yadgir Where Drop Out Students Study Freely

مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول جہاں ڈراپ آوٹ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اسکول کی معلمہ عائشہ صدیقہ نے بتایا کہ اس سال اسکول میں داخلے بہتر ہوئے ہیں۔ ہر جماعت میں 60 طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اردو کے معلم معصوم علی نے بتایا کہ 300 داخلے کی گنجائش ہے جس میں اس سال 271 بچوں کے داخلے ہوئے ہیں اور دسویں جماعت میں 59 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ انشاءاللہ ہم انہیں اچھے نمبرات کے ساتھ دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Campaign Against Halal Products حلال سرٹیفیکیشن کے خلاف ہندو جنجاگروتی سمیتی کا بنگلور میں احتجاج

مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول کے صدر مدرس تروپتی نے کہا کہ مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول میں طلبہ وطالبات کو کتابیں، کاپیاں، پن، پنسیل، پیپر ڈریس جوتے، بستے جیسی ضروری تعلیمی اشیاء مفت دی جاتی ہیں۔ Maulana Azad English School In Yadgir Where Drop Out Students Study Freely

ABOUT THE AUTHOR

...view details