اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mass Wedding Ceremony بسواکلیان میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد - حضرت شیر سواربیت المال

بسواکلیان میں حضرت شیر سواربیت المال کے زیر اہتمام شیر سوارؒ بیت المال کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوکر نئی زندگی کی شروعات کی۔

بسواکلیان میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد
بسواکلیان میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

By

Published : Jun 1, 2023, 5:09 PM IST

بسواکلیان میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

بسواکلیان :ریاست کرناٹک کے ضلع بسواکلیان میں حضرت شیر سوارؒ بیت المال کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد جوڑے ازادجی زندگی سے منسلک ہوکر زندگی کی نئی اننگ کی شروعات کی۔مقامی باشندوں نے بھی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ادارے کی جانب سے اجتماعی شادیون کی تقریب کا یہ دوسرا پروگرام ہے۔اس موقع پر تین دلہنوں کو فی کس 5گرام سونا ، پلنگ ،الماری کے علاوہ ضروری سامان جس میں 81 ایٹم شامل ہیں تحفہ کے طور پر دیا گیا۔ اجتماعی شادیاں جس میں 3خوش نصیب مبارک جوڑوں کا نکاح اور ایجاب وقبول کی رسم حاضرین محفل کے درمیان انجام دی گئی۔

نکاح سے قبل ایک اجلاس حضرت مولانا خواجہ ضیاءالحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نطامی شیر سواری صدر حضرت شیر سوار ؒبیت المال ٹرسٹ کی سرپرستی اور الحاج سہروردی محمد معین الدین انجینئر چشتی نظامی شیر سواری ڈائرکٹر بیت المال کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغا ز امام مسجد شاہپور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ الحاج سہروردی محمد معین الدین انجینئر اور مولوی مظہر احمد قادری گرمٹکال نے نعت رسول پیش کیا۔مولانا ضیاءالدین نائب قاضی دارالقضاءبسواکلیان نے عاقدین کو ایجاب و قبول کرایا اور مولانا قمرالدین خطیب وامام مسجد سنگ سیا ہ نے قطبہ نکاح پڑھایا۔مولانا حافظ سید قاسم بخاری خطیب و امام مسجد سنگ تراشواڑی گلبرگہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Urs of Khwaja Banda Nawaz خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے 619ویں عرس کی تیاریاں

اس موقع پر گلبرگہ سے خواجہ پاشاہ انعامدار اپنے دوست احباب کے ساتھ اس محفل میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ مرزا انور بیگ ، ڈاکٹر فاروق ،اورعبدالرحمن صاحب کے علاوہ شہریان بسواکلیان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details