اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Govt on Mask کرناٹک میں بند جگہوں پر ماسک پہننا لازمی - کرناٹک حکومت نے ماسک پر ایڈوائزری جاری کی

کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'کرناٹک حکومت نے کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند جگہوں اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔' Masks Mandatory In Karnataka

کرناٹک میں بند جگہوں پر ماسک پہننا لازمی
کرناٹک میں بند جگہوں پر ماسک پہننا لازمی

By

Published : Dec 23, 2022, 7:20 AM IST

بنگلورو:کرناٹک حکومت نے جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ-19) وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند جگہوں اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اگلے سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انفلوئنزا لائک النیس (آئی ایل آئی) اور سیویر اکیوٹ ریسپریٹری النیس (ایس اے آر آئی) کا ٹیسٹ لازمی کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا، "حکومت اندرونی جگہوں، بند جگہوں اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں ماسک پہننے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرنے جا رہی ہے۔ نیز پورے کرناٹک میں آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کیسوں کی جانچ لازمی ہوگی۔" Karnataka govt issue advisory on mask

وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی صدارت میں کووڈ پر ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میٹنگ میں حکومت کی تیاریوں اور کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اجلاس چین سمیت دنیا کے کچھ حصوں میں کووڈ معاملات میں اضافے کے پیش نظر بلایا گیا تھا۔ ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ کے اندر پوری ریاست میں خصوصی کیمپوں کا انعقاد کرکے بوسٹر خوراک کی کوریج کو موجودہ 20 سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آکسیجن جنریٹرز، سپلائی نیٹ ورک اور آکسیجن سلنڈروں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Covid advisory in Karnataka

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Review Meeting ملک میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم مودی کی جائزہ میٹنگ

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے صحت کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کی تیاریوں سمیت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کووڈ کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے حکام کو خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جاری نگرانی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details