بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع پیلیس گراؤنڈز میں آل انڈیا مسلم ڈیویلپمینٹ کونسل کے ذیراہتمام مسجد ون موومنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 100 انٹرپرنیور نے اپنے اسٹالز لگائے اور ہزاروں کی تعداد میں وزیٹرز انہیں دیکھنے پہونچے. ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسجد ون موومنٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے ملک کے مختلف بڑے شہروں میں یہ ایکسپو منعقد کئے جارہے ہیں، جس کا مقصد مسلم تاجر حضرات ایک دوسرے سے رابطہ میں آئیں۔ کمیونٹی کے لوگوں کو خاص طور پر نوجوان کو فرانچائڑی و ڈیلرشپ کے مواقع حاصل ہوسکے اور جو حضرات انویسٹ کرنا چاہتے ہیں وہ متعدد اسٹارٹ اپز کو مواقع پراہم کریں تاکہ فائدہ حاصل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک ریاستی اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کا تہنیتی اجلاس
بنگلور میں مسجد ون موومنٹ کے فرنچائزی ڈیلرشپ اور انویسٹرس ایکسپو کا کامیاب انعقاد
کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع پیلیس گراؤنڈز میں آل انڈیا مسلم ڈیویلپمینٹ کونسل کے ذیراہتمام مسجد ون موومنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ Masjid One Movement Franchise Dealership and Investors Expo in Bangalore
Published : Nov 29, 2023, 5:01 PM IST
اس موقع پر کئی آنٹرپرنیورز، کاروباریوں سے بھی بات کی گئی جنہوں نے اپنے پروڈکٹس و سرویسز اور بزنیس ماڈیل کی تفصیل بتائی کہ کس طرح مسلم کمیونٹی انہیں موقع کے طور پر لے اور اپنے کاروبار کو شروع کر زندگی میں آگے بڑھے تاکہ وہ نوکری کے حصول کی طرف نہیں بلکہ خود نوکری دینے والے بنیں. مسجد ون موومنٹ کے ذمہدار محمد امتیاز کا ملت کے نام پیغام ہے کہ تجارت پیارے نبی کے نزدیک حصول روزی کا عمدہ عمل رہا، لہذا مسلمان اس سنت کریمہ کو اپنائیں اور نہ صرف خود مختار بنیں بلکہ اوروں کا بھی سہارا یا مددگار بنیں.