بنگلور شہر کے رام نگر کا یارب نگر علاقہ جہاں بڑی تعداد میں غریب مسلم و ہندؤ رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران نہایت تکلیف میں مبتلا رہے۔ ان دردناک حالات میں مسجد یوسف کے انتظامیہ کی جانب سے مختلف قسم کی خدمات انجام دی جارہی ہے۔
اس سے متعلق مولانا ظہیر الدین علی کہتے ہیں کہ ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کے علاوہ روزانہ لنگر کا اہتمام کرنا مسجد یوسف کی خصوصی خدمت رہی۔
حالانکہ اب کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی لائی گئی ہے، مزدور و متوسط طبقے کے لوگ جو روزی کے لئے جوجھ رہے ہیں، ایسے ضرورت مندوں کی امداد کے لئے مسجد یوسف آگے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کووڈ وبا کو قابو میں لانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ریاست کی بڑی آبادی فاقہ کشی کا شکار رہی اور ان حالات میں کئی سماجی تنظیموں نے مجبور لوگوں کی ہر اعتبار سے مدد کی اور ان میں سے رام نگر کی مسجد یوسف بھی ایک ہے۔