بنگلورو: حال ہی میں کرناٹک میں ہوئے انتخابات میں جہاں پارٹی کے لیڈران کی محنت و حکمت عملی رہی، وہیں کرناٹک کانگریس کے جنرل سیکرٹری منصور علی خان نے بھی اپنی ذمہ داری نبھائی، جس کا نتیجہ یہ رہا کہ ریاست میں کانگریس نے اکثریت حاصل کی اور 135 سیٹوں پر کامیابی کا ڈنکہ بجایا۔ منصور علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اعلیٰ کمان نے ان کا آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی ذمہ داری بھی دی یے۔
اب منصور علی خان تلنگانہ پہونچے ہیں جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور انہوں نے کانگریس کے متعدد پروگراموں میں شرکت کی۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے منصور علی خان نے کہا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست اوت کانگریس کی کامیابی و اس کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام میں سکون و اطمنان پایا جارہا ہے۔