اردو

urdu

ETV Bharat / state

منگلورو: وی یچ پی رہنما شرن پمپویل کا متنازع بیان

وشو ہندو پریشد کے رہنما شرن پمپویل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان لو جہاد (مبینہ) کی سرگرمیوں سے باز رہیں، ورنہ احتجاج کئے جائیں گے اور اگر اس کے بعد بھی اگر نہ باز آئے تو پھر لڑائی یا تصادم بھی ہو سکتا ہے جس کے لیے مسلم طبقہ ذمہ دار ہوگا۔

By

Published : Aug 14, 2021, 1:37 PM IST

شرن پمپویل کی زہرافشانی
شرن پمپویل کی زہرافشانی


دہلی کے بعد اب کرناٹک کے منگلورو میں نفرت انگیز بیان دینے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے جہاں ویشو ہندو پریشد کے ایک رہنما نے مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دیا۔


و یشو ہندو پریشد کے رہنما شرن پمپویل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مسلمانوں کو انتباہ دیا کہ وہ لو جہاد (مبینہ) کی سرگرمیوں سے باز رہیں، ورنہ احتجاج کئے جائیں گے۔ اس کے بعد بھی اگر نہ باز آئے تو پھر لڑائی یا تصادم بھی ہو سکتا ہے جس کے لیے مسلم کمیونٹی ذمہ دار ہوگی۔

مسلمانوں کو دھمکی



اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما رضوان ارشد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات آر ایس ایس اور بی جے پی کی سازش کا حصہ ہیں، جہاں وہ اقتدار پانے کے لیے عوام میں انتشار پھیلاتے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کے رہنما ریاض کا کہنا ہے کہ شرن پمپویل کا نفرت انگیز بیان ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے و علاقے میں سماجی خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔


مزید پڑھیں:مینکا گاندھی کی مسلمانوں کو دھمکی


معروف وکیل ایڈووکیٹ میتری نے اس بین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ریاست کی 14 نامور سماجی تنظیموں کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی پی کو شرن پمپویل کو گرفتار کرنے اور فوری کارروائی کی مانگ کی گئی ہے، تاہم اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details