اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge in Iftar Party: عوام ذات پات کی سیاست سے دور رہیں: ملیکا ارجن کھرگے - Iftar party in Gulbarga

گلبرگہ میں ایم ایل اے کنیز فاطمہ نے افطار کی دعوت دی جس میں کانگریس کے سینیئر رہنما ملیکارجن کھرگے سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔ Iftar party in Gulbarga Iftar Party

دعوت افطار میں پہنچے ملکیکارجن کھرگے
دعوت افطار میں پہنچے ملکیکارجن کھرگے

By

Published : Apr 26, 2022, 4:16 PM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی جانب سے اے این بینکیٹ فنکشن حال میں منعقدہ دعوت افطار میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن میلکا ارجن کھرگے، ایم پی ناصر حسین، کے پی سی سی کے یوتھ صدر حارث اور کانگریس ایم ایل اے، ایم ایل سی سمیت متعدد کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ عوام ذات پات کی سیاست سے دور رہیں۔ بی جے پی ملک میںذات پات کی سیاست کررہی ہے، بی جے پی کرناٹک میں بھی ہندو مسلم کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ عوام ان کی باتوں میں نہ آئیں۔ یہاں پر ہر مذہب کے عوام موجودہ ہیں۔ کبھی بھی کسی مذہب کی توہین نہ کر یں بلکہ تمام مذاہب کی عزت کریں۔

دعوت افطار میں پہنچے ملکیکارجن کھرگے

انہوں نے کہا کہ 'ہر ایک مذہب کا اپنا ایک اصول ہوتا ہے۔ ہر ایک کو اپنے مذہب کے تحت عمل کرنا پڑتا ہے۔ ماہ رمضان بھی مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس لیے مسلمان اپنے مذہب کی پوری طرح سے پابندی کرتے ہیں۔ اس لیے آج ہم تمام مذاہب کے لیڈران نے اس دعوت افطار میں شرکت کرکے یہاں کی بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ Mallikarjun Kharge Attended Iftar Party

ABOUT THE AUTHOR

...view details