کوداگو:’’کرناٹک ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ تقریبا 200 عربی مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان (عربی) اسکولوں کے طلبہ دیگر (غیر عربی) اسکولوں کے طلبہ کے ساتھ تقابل کے اہل نہیں، اُن کے ساتھ ’کمیپٹ‘ نہیں کر پاتے۔ کیونکہ ان (عربی اسکولوں) کے پاس کوئی بھی مناسب اور معیار تعلیم موجود نہیں ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ریاست کرناٹک کے اسکول ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے جمعرات کو نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ Karnataka Arabic Schools
Karnataka Minister on Arabic Schools: اکثر عربی اسکول محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے، ریاستی وزیر تعلیم - کرناٹک ایجوکیشن بورڈ
ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عربی اسکولوں کی اکثریت ریاستی محکمہ تعلیم کی مقرر کردہ ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ BC Nagesh on Arabic Schools in karnataka
کوداگو میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر بی سی ناگیش نے میزد کہا کہ ’’ہم نے ان اسکولوں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا اور پتہ چلا کہ عربی اسکولوں کی اکثریت ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے مقرر کردہ ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ اس کا جائزہ لیں اور رپورٹ ملنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘
عربی مدارس کے حوالہ سے انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں 106 سرکاری امداد یافتہ عربی اسکول ہیں۔ 80 نجی عربی اسکول ہیں۔ وہ محکمہ تعلیم کے نصاب کے مطابق تعلیم فراہم نہیں کر رہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اِن تمام اسکولوں میں دیگر امدادی اسکولوں کی طرح سہولیات ہونی چاہئیں۔ بچوں کو زبان کی مہارت دینے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔‘‘ وزیر نے اس بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’بہت سے اسکولوں نے ایسا نہیں کیا۔‘‘