بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے بیدر۔کالابورگی کے درمیان ریلوے لائن پر روزانہ چلائی جانے والی ایک ڈیمو ٹرین اس وقت بڑے حادثے کا شکار سے بچ گئی جب ایک بڑا چٹان کا تودہ ریلوے لائن پر آ گرا۔ اس وقت یہ ڈیمو ٹرین اسی ٹریک پر چل رہی تھی۔ کملا پور ضلع کلبرگی تعلقہ میں مراگٹی کے قریب ریلوے سرنگ کے پٹری پر چٹان کا ایک وزنی پتھر گرنے کی وجہ سے ٹرین کی آمدورفت دو گھنٹے تک معطل رہی۔ بیدر کلبرگی ڈیمو ٹرین جو صبح 7.30 بجے بیدر سے روانہ ہوئی تھی، صبح 9.00 بجے سرنگ پر پہنچی۔ سرنگ میں گزرنے کے دوران ایک چٹان کا وزنی پتھر گر گیا پتھروں کے گرنے کے شور ہوتے ہی ٹرین روک دی گئی۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
11.20 منٹ پر وزنی پتھروں کو کاٹ کر ایک طرف ہٹائے جانے کے بعد یہ ٹرین کلبرگی کے لیے روانہ ہوئی۔ تب تک کچھ مسافر پیدل ہی کملا پور کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ دیگر مسافروں نے 2 گھنٹے انتظار کرنے کے بعد اسی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے کلبرگی تک پہنچے ۔ اسی طرح کلبرگی سے بیدر آنے والی ڈیمو ٹرین کو کملا پور پر ہی روک دیا گیا بعد ازاں بیدر جانے والے تمام مسافرین کو بس کے ذریعے بیدر روانہ کیا گیا ۔