یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع مسجد عبدالحئی کے کانفرنس بال میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں سال 2024 کے کیلنڈر کا رسم اجراء عمل میں آیا۔پروگرام کا آغاز حافظ عبد الصمد کی تلاوت کلام سے ہوا۔ ہدیہ نعت حافظ محمد مزمل نے پیش کیا۔
مولانا محمد زکریا نے ابتدائی کلمات ادا کئے ۔ مولانا محمد ابرار الحق شاکر حیدر آباد اور مولانا نظیر احمد رشادی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی ۔اس موقع پر مولانا نذیر احمد رشادی گلبرگا نے اپنے دور یادگیر کے موقع پر کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت فتنہ قادیانیت کو مٹانے کے لیے رات دن محنت کر رہی ہے مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے سالانہ خصوصی کیلنڈر کی اج رسم اجراء عمل میں ائی میں اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام صدر وہ ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا غیاث الدین رشادی کی سرپرستی میں ممبر و محراب کے تحت چلو کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں کہ عنوان پر 15 نکاتی پروگرام کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں کام کیا جا رہا ہے انشاءاللہ بہت جلد مقامی علمائے کرام کی نگرانی میں یادگیر میں بھی یہ کام شروع کیا جائے گا۔