ضلع ہاویری کے ہرے کیرور شہر میں والمیکی جینتی کے موقع پر ریلی اور اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
کرناٹک: مہارشی والمیکی جینتی منعقد - کرناٹک کے ضلع ہاویری میں والمیکی جینتی
ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں ہندوؤں کی مقدس کتاب کے مصنف مہارشی والمیکی کے یوم پیدائش کے موقع پر والمیکی جینتی منایا گیا۔
اس موقع پر تحصیلدرا اے ایم باغبان نے بتایا کہ والمیکی کا پیدائشی نام رتناکر تھا۔ یہ آدی کوی مہارشی تھے۔ انہوں نے رامائن لکھی ہے۔ جس میں 24000 شلوک اور 7 کینٹوس شامل ہیں۔ رامائن مہا بھارت کے مکمل متن کی لمبائی کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ تقریباً 480،002 الفاظ پر یہ مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ والمیکی سنہ 500 عیسوی میں ”آدی کوی مہارشی” کے نام سے جانے جاتے تھے۔ والمیکی کو کئی ہندو راجاؤں نے اپنا گرو بھی قرار دیا تھا۔ ان کے علوم سے فیض حاصل کرنے کے لیے دور دور سے ہندو مذہب سے جڑے مذہبی و غیرمذہبی افراد رجوع کیا کرتے تھے۔ انہیں اپنے دور کا سب سے بڑا عالم کہا جاتا ہے۔