ریاست کرناٹک کے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف کے وصال پر مدینہ ٹرسٹ شاہ پور تعلقہ ضلع یادگیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اجلاس کی صدارت وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر کے رکن عود بن عمر نے کی۔
اس موقع پر انہوں نے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف کی رحلت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈاکٹر محمد یوسف ایک فعال چیئرمین رہے۔ انہوں نے اپنے دور میں وقف بورڈ کے انتظامیہ کو فعال بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے۔'