یادگیر سے 30 کلومیٹر دور پر واقع اٹکی گاؤں میں صبح آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ مکان میں رکھے سبھی سامان دیکھتے ہیدیکھتے منٹوں میں جل کر خاکستر ہوگئے۔
آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
کرناٹک کے ضلع یادگیر سے 30 کلومیٹر دوری پر واقع اٹکی گاؤں میں صبح آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔
آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
مالک مکان گڈو نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکان میں آگ لگی ہے۔ جس وقت مکان میں آگ لگی اس وقت ہم سب لوگ باہر سو رہے تھے۔
گھر کے ساز و سامان کے علاوہ شادی کے لئے رکھی گئی نقدی اور زیورات جل گئے ہیں۔
آدھارکارڈ، راشن کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بھی آگ کی نذر ہو گئے۔
پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔